oschinanet

Thursday, May 11, 2023

[New post] لو جہاد اور ریورس لوجہاد

Site logo image Shakeel Ashraf posted: " ڈاکٹر نفیس اختر ایک عرصہ سے انتہا پسند ہندو تنظیمیں یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ مسلمان ایک خفیہ پلان کے تحت اپنے نوجوانوں کو تیار اور استعمال کر رہے ہیں ۔ یہ نوجوان اپنی پہچان چھپا کر ہندو لڑکیوں سے دوستی کرتے ہیں ، پیار ومحبت کے دام میں گرفتار کرتے ہیں ۔ پھر" Food For Thought

لو جہاد اور ریورس لوجہاد

Shakeel Ashraf

May 11

ڈاکٹر نفیس اختر
ایک عرصہ سے انتہا پسند ہندو تنظیمیں یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ مسلمان ایک خفیہ پلان کے تحت اپنے نوجوانوں کو تیار اور استعمال کر رہے ہیں ۔ یہ نوجوان اپنی پہچان چھپا کر ہندو لڑکیوں سے دوستی کرتے ہیں ، پیار ومحبت کے دام میں گرفتار کرتے ہیں ۔ پھر یہ ہندو لڑکیاں پیار کے نشہ میں حقیقت معلوم ہونے کے بعد بھی اپنا دھرم پرہورتن کرکے ان سے شادیاں رچا لیتی ہیں اور مسلم بچے پیدا کرتی ہیں ۔ اگر یہی چلتا رہا تو ایک دن ہندو تعداد میں مسلمانوں سے بہت کم ہوجائیں گے ۔ بدقسمتی سے برسر اقتدار طبقہ بھی اس افواہ کو اپنے سیاسی فائدہ کے لئے استعمال کررہا ہے ۔ اور اس جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعہ فرقہ وارانہ منافرت کی آگ میں تیل ڈالنے کے کام میں اب گودی میڈیا کے ساتھ گودی فلم سازی نے بھی حصہ لینا شروع کردیا ہے ۔
ادھر کچھ عرصہ سے کچھ مسلم تنظیمیں اور قیادتیں بھی مسلمانوں میں ریورس جہاد کا خوف پھیلا رہی ہیں ۔ یعنی ان کے مطابق لوجہاد تو ایک فسانہ تھا لیکن اب ہندو نوجوان واقعی مسلم لڑکیوں سے دوستی کرکے انھیں مرتد کرکے شادیاں کر رہے ہیں ۔ ان میں سے چند ایک لوگ اسے کسی منصوبہ یا سازش کا حصہ تو نہیں مانتے لیکن مسلم لڑکیوں کا ارتداد اور غیر مسلموں سے شادی کرنا ان کے نزدیک بھی ایک بڑھتا ہوا مہلک رجحان ہے ۔ جس پر روک لگانے کے اقدامات نہ کئے گئے تو آیندہ نسلوں کے مرتد ہوجانے کا خطرہ درپیش ہو جائے گا ۔
حقیقت یہ ہے کہ کسی مسلم لڑکی کے غیر مسلم لڑکے سے دھرم بدل کر یا بغیر دھرم بدلے شادی کر لینے کے واقعات نئے نہیں ہیں اور نہ ہی کسی ہندو لڑکی کے مسلم بن کر یا بنا اسلام قبول کئے مسلم سے شادی کر لینے کے واقعات انوکھے ہیں ۔ ہاں البتہ یہ گنے چنے واقعات اب سوشل میڈیا کے ذریعہ اتنی تشہیر پا جارہے ہیں کہ اس کے ذریعہ سماج میں لوجہاد اور ریورس لوجہاد کا بے بنیاد خوف پھیلانے والے آسانی سے کامیاب ہورہے ہیں ۔
میں نہیں کہتا کہ بین المذاھب شادیوں کے واقعات میں تھوڑا بہت اضافہ نہیں ہوا ہے۔ یقینا ہوا ہے لیکن اس کی وجہ بس یہ ہے کہ سماج کی عمودی تقسیم جو فرقہ وارانہ تعامل کے بیچ ایک دہوار تھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ سماج اب فرقہ و مذہب کے بجائے طبقات میں منقسم ہوگیا ہے ۔ بین المذاھب میل جول، تجارت، تعامل اور تعلیم و تعلم نے ایک کو دوسرے سے اجنبی نہیں رہنے دیا ہے ۔ بڑھتی ہوئی باہمی سناشائی اور قربت سے بین المذاھب شادیوں میں فطری طور پر کچھ نہ کچھ اضافہ ہونا ہی تھا جو ہو رہا ہے۔
اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ نفسیاتی رد عمل دونوں طرف یکساں ہیں ۔ کسی غیر مسلم لڑکی کے محبت کے نتیجہ میں اسلام قبول کرکے مسلم بہو بن جانے کے واقعات سے مسلمان بھی خوش ہوتے ہیں اور کسی مسلم لڑکی کے ہندو بن کر ہندو بہو بننے سے ہندو بھی ۔ اس طرح کے واقعات کی حوصلہ افزائی بھی دونوں طرف سے کی جاتی ہے ۔ البتہ سیاسی طاقت نے ایک کو کھل کر ایسا کرنے کا موقع دیا ہے تو سیاسی مجبوری نے دوسرے کو منافق بننے پر مجبور کیا ہوا ہے ۔ ہاں گھریلو سطح پر دونوں طرف ایک تضاد بھی ہے ۔ نو مسلم بہو مسلمان کو اپنے گھر میں نہیں صرف اپنے سماج میں پسند ہے ، ٹھیک اسی طرح نو ہندو بہو بھی کسی برہمن ٹھاکر کو اپنے گھر میں نہیں فقط اپنے سماج میں اچھی لگتی ہے ۔
لوجہاد یا ریورس لو جہاد دونوں ہی نہ تو سازشی پلان ہیں اور نہ ایسا ہونا ممکن ہی ہے ۔ دونوں طرف یہ محض ایک بے بنیاد خوف ہے کیونکہ دونوں اپنی بہن بیٹیوں پر بھروسہ نہیں کرتے ۔ کوئی سمجھتا ہے کہ محض مہنگے فون اور دھن دولت کی لالچ میں ان کی لڑکیاں و خواتین دھوکے کا شکار ہوجاتی ہیں تو اور کوئی یہ سمجھتا ہے کہ گھر سے باہر آزادی کا ماحول پاتے ہیں ان کی لاڈلیاں اپنے ایمان کا سودا کر بیٹھتی ہیں ۔۔
یہ سوال بھی ہے کہ کیا اکا دکا ہونے والی بین المذاھب شادیوں کے رجحان کو بڑھنے سے روکنا ضروری نہیں ہے ؟ میرا جواب ہے نہیں۔۔ بھارت کے ہر شہری کو مرد ہو یا عورت یہ حق حاصل ہے کہ کہ وہ اپنے لئے پسند کے جوڑے کا انتخاب کرے ۔ جو کوئی بھی اس کے استعمال میں رکاوٹ بنے یا زبردستی کرے وہ مجرم ہے ۔ پسند کے جوڑے کے انتخاب میں اگر کسی کے لئے مذہب اہم ہے تو وہ اس کا لحاظ رکھے گا مگر جس کے لئے مذہب زیادہ سنجیدہ معاملہ نہیں وہ کیونکر اسے اہمیت دے سکتا ہے؟ اور ہم آپ کون ہوتے ہیں کسی کو اس کی مرضی پر عمل کرنے سے روکنے والے ۔ ہر بالغ شہری حق خود ارادیت رکھتا ہے ۔۔ محض اس ڈر سے کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ نہ کرلے جو آپ کو پسند نہ ہو اسے اس کے بنیادی حق تعلیم سے محروم کردینے کی سوچنا بھی مجرمانہ ذہنیت ہے ۔۔
امکان زیادہ ہے کہ اس دور میں بہن بیٹیوں پر بے جا پابندیاں انھیں مزید باغیانہ مزاج کا حامل بنائیں گی۔ ماڈرن ایج میں دو کمیونیٹیز کے اختلاط کے ( ایک تعلیم ہی نہیں ) اتنے ضروری اور غیر ضروری مواقع ہیں کہ اس پر روک لگانا ناممکن ہے ۔ کسی بیماری کی دیر پا روک تھام اب لاک ڈاؤن سے نہیں قوت مناعت سے ہی ممکن ہے ۔۔ اور بات صرف لڑکیوں کی نہیں ہے بلکہ خود مذاہب کی بھی ہے ۔ مذاہب بھی اب اختلاط و ایکسپوزر کے بازار میں ہیں ۔ ان کی بقا بھی اب ان کی قوت مناعت پر ٹکی ہے ۔ قوت مناعت ایکسپوزر بڑھانے سے ہی آتی ہے ۔ اس لئے مذاہب کو اب تقدس کے حصار سے باہر آکر خود کو تنقید کے لئے کھولنا ہوگا ۔ جس دئے میں واقعی عقل و دانش کا تیل ہوگا وہی روشن رہے گا ۔ جن کی محض بتیاں جل رہی ہیں وہ بجھ جائیں گے ۔۔ سچائی جس کے پاس ہوگی وہ تنقید کے عمل سے نکھر کر مزید آشکارا ہوگا ۔۔ سماج کی بقا و ترقی اسی میں ہے کہ نئی نسل کو بلا جنسی امتیاز کے تقلید و جمود کی بیڑیوں سے آزاد کرکے عقل و دانش کی روشنی عطا کی جائے ۔۔ اب مقدس بیڑیاں ارتداد کو روک پانے میں ناکام ہی رہیں گی ۔ اس لئے اگر آپ کو اپنے مذہب کے سچا ہونے کا یقین ہے تو بلا خوف نئی نسل کو عقل و دانش اور تنقید و تفحیص کی قابلیت اور مواقع سے نوازیں۔ مذہب سماجی اکراہ نہیں انفرادی آزادی کا معاملہ ہونا چاہئے ۔۔
مجھے یقین ہے کہ اسلام سچائیوں کا دین ہے ۔ ہمارے بچوں میں عقل و دانش کا پیدا ہونا ہی انھیں ارتداد سے بچائے گا ۔ مقدس بیڑیاں اور انھیں محض تقلید کا خوگر بنانا مسئلہ کا کاؤنٹر پروڈکٹیو حل ہے۔

Comment
Like
Tip icon image You can also reply to this email to leave a comment.

Unsubscribe to no longer receive posts from Food For Thought.
Change your email settings at manage subscriptions.

Trouble clicking? Copy and paste this URL into your browser:
https://shakeelashraf.wordpress.com/2023/05/11/%d9%84%d9%88-%d8%ac%db%81%d8%a7%d8%af-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b1%db%8c%d9%88%d8%b1%d8%b3-%d9%84%d9%88%d8%ac%db%81%d8%a7%d8%af/

WordPress.com and Jetpack Logos

Get the Jetpack app to use Reader anywhere, anytime

Follow your favorite sites, save posts to read later, and get real-time notifications for likes and comments.

Download Jetpack on Google Play Download Jetpack from the App Store
WordPress.com on Twitter WordPress.com on Facebook WordPress.com on Instagram WordPress.com on YouTube
WordPress.com Logo and Wordmark title=

Learn how to build your website with our video tutorials on YouTube.


Automattic, Inc. - 60 29th St. #343, San Francisco, CA 94110  

at May 11, 2023
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

No comments:

Post a Comment

Newer Post Older Post Home
Subscribe to: Post Comments (Atom)

[New post] All or Nothing

...

  • [New post] Berberine Benefits for the Betterment of your Health
    Betterment Health posted: " Berberine May Help You Lose Weight Berberine may also be effective as a weight loss suppleme...
  • [New post] All or Nothing
    ...
  • [New post] Potato Cheese Grilled Sandwich | Deliciously Cheesy Potato Grilled Sandwich Recipe – Perfect for a Quick and Easy Meal — Happinesss Is Homemade
    ohioc...

Search This Blog

  • Home

About Me

oschinanet
View my complete profile

Report Abuse

Labels

  • 【ANDROID STUDIO】Displaying Toast Message With ViewModel and LiveData Room Data Persistence Library
  • 【ANDROID STUDIO】Life Cycle Scope
  • 【ANDROID STUDIO】Live Data Builder
  • 【GAMEMAKER】homeing missle shots
  • 【GAMEMAKER】Slot Machine
  • 【JavaScript html 】implements random QR code verification
  • 【JavaScript html 】sliding verification
  • 【JAVASCRIPT】automatic lock screen function with local storage
  • 【JAVASCRIPT】Mask or clip the image on canvas and move it
  • 【JAVASCRIPT】Read CSV file with File API
  • 【PYTHON】Read and Write into text
  • 【Visual Studio Visual Csharp】Ping
  • 【Visual Studio Visual Csharp】Print
  • 【Visual Studio Visual Csharp】Safe Mode Detection
  • 【Visual Studio Visual VB net】Ease of Access Center
  • 【Visual Studio Visual VB net】Orginize IE Favourites
  • 【Visual Studio Visual VB net】Unplug Eject Hardware
  • 【VUEJS】simple shopping cart

Blog Archive

  • September 2023 (1221)
  • August 2023 (1235)
  • July 2023 (1282)
  • June 2023 (1219)
  • May 2023 (1224)
  • April 2023 (1306)
  • March 2023 (1129)
  • February 2023 (1126)
  • January 2023 (1541)
  • December 2022 (1480)
  • November 2022 (1293)
  • October 2022 (1275)
  • September 2022 (1165)
  • August 2022 (1278)
  • July 2022 (1400)
  • June 2022 (1264)
  • May 2022 (1218)
  • April 2022 (1186)
  • March 2022 (1138)
  • February 2022 (964)
  • January 2022 (1162)
  • December 2021 (1709)
  • November 2021 (3135)
  • October 2021 (3259)
  • September 2021 (3140)
  • August 2021 (3243)
  • July 2021 (3255)
  • June 2021 (3144)
  • May 2021 (761)
  • April 2021 (17)
Simple theme. Powered by Blogger.